چارسدہ (مانند نیوز)ضلع چارسدہ میں تعلیم دشمن پالیسی کا تسلسل برقرار گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول عمرزئی میں شدید گرمی کے باوجود بچیاں خراب اور ناکارہ پنکھوں کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ کوئی پرسانِ حال نہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول عمرزئی میں 1700 سے زیادہ بچیاں زیرِ تعلیم ہیں۔ہر کلاس میں 120 سے زیادہ طالبات پڑھ رہی ہیں اتنے بچیوں کے لئے ہر کلاس میں صرف دو،دو پنکھے ہیں جو اکٹر یا تو خراب ہیں یا برائے نام چل رہے ہیں۔ جو بچیوں کی تعلیمی صلاحیت پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بچیوں کے والدین نے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہاگر چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم موجود ہو تو برائے مہربانی بچیوں کے حالت زار پر رحم کیجئے اور ان مسائل کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے