بٹ خیلہ (مانند نیوز)تھانہ ٹاؤن میں عید میلاد النبی ﷺ کا سالانہ اجتماع و جلوس 29 ستمبر بروز جمعہ میں پیر صاحب پائندہ محمد المعروف خاندا سرکار کی زیر سرپرستی ہوگا۔ صبح پیر صاحب کی مسجد واقع تھانہ پلئی خپہ میں محفل میلاداور بعد نماز عصر جلوس ہوگا، صاحبزادہ محمد مدثر تحصیل امیرتحریک لبیک پاکستان کے مطابق محفل میلاد اور جلوس میں ملک بھر سے عاشقان رسول ﷺ اور عقید ت مند شرکت کر یں گے