چارسدہ (مانند نیوز) رواں ماہ کے دوران پولیس کا سٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیوں کی 23 روزہ کارکردگی کی رپورٹ جاری۔چارسدہ پولیس نے ضلع بھر میں راہزنی، ڈکیتی، شہریوں سے موبائل فون چھیننے و چوری، اور گھروں سے چوری کرنے والے 24 مقدمات ٹریس کرکے 46 ملزمان گرفتار کئے۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی رقم اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد۔چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس نے ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ ملوث عناصر کے ساتھ اپنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی پی او چارسدہ محمد عارف ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان کے نوٹس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کے جاری احکامات پر پولیس کا ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس نے گھیرا مزید تنگ کیا ہے۔ضلع بھر میں پولیس نے رواں ماہ کے دوران چوری، راہزنی، ڈکیتی، گھروں اور شہریوں سے قیمتی اشیاء چھیننے کے 24 مقدمات ٹریس کرکے 46 ملزمان گرفتار کئے۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی 33 لاکھ 84 ہزار 270 روپے اور قیمتی اشیاء پانچ موبائل فون، تین عدد بیٹریاں، ایک عدد یو پی ایس، پانچ عدد پنکھے، ایک عدد سلنڈر، ایک عدد فریج، 1 پستول اور پانچ سولر شیشے برآمد کیں۔ڈی پی او چارسدہ نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے لوٹ مار میں سرگرم عناصر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے، قانون کے ہاتھ لمبے ہیں،چوری، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے