ضلع مھمند(مانند نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کا گرینڈ ورکرز کنونشن ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ بحجرہ وحید مومند منعقد ہوا۔ صوبائی صدر و سابقہ وفاقی وزیر مملکت برائے آ بی وسائل محمد علی شاہ باچا، سابق وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری، صوبائی کوارڈینیشن سیکرٹری فرزند وزیر، ملک اسرائیل صافی صدر پی پی پی ضلع مہمند، وحید مہمند جنرل سیکرٹری پی پی پی مہمند اور سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی ضلع کے جنرل سیکرٹری وحید مہمند نے صوبائی قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پسماندہ ضلع مہمند کا دورہ کیا اور ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔انہوں نے ضلع مہمند کے مشران اور ورکرز کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کنونشن میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے کامیاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو الیکشن میں کامیاب کرایا تو وہ ضلع مہمند کے بنیادی مسائل کو حل کریں گے۔ کنونشن سے ضلع مہمند پیپلز پارٹی کے صدر ملک اسرائیل صافی نے بھی خطاب کیا۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، سابقہ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری اور دیگر قائدین نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی پی پی عوامی غریب مزدور کی کسان پارٹی ہے پیپلز پارٹی ہمارا خاندان اور گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے اپنے ادوار میں سابقہ قبائلی علاقوں میں وزیرستان سے لیکر باجوڑ تک ترقیاتی کام کیے ہیں جن میں کالجز، سڑکیں، یونیورسٹیاں اور کئ اہم منصوبے شامل ہیں۔ محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور مزدور کسان کے لیے آ واز اٹھائی ہے عوام اور پاکستان کی بقاء کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بزرگوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکل میں امداد دے رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی، اے این پی اور جے یو آئی کو آ زمایا ہیں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کریں’گے۔ خیبرپختونخوا کو صوبائی خود مختاری، پہچان اور نام پیپلز پارٹی نے دیا۔ صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ ضم اضلاع کو پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کا نفاذ اور بالغ رائے دہی کا حق پیپلز پارٹی نے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی آنے والے منشور میں ضم اضلاع کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جسمیں ان کے لیے جابز اور دوسرے مراعات شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آج بھی ہمارے موقف ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات ہو۔فاٹا انظمام کے بعد اگر ترقیاتی فنڈز ان علاقوں میں خرچ ہوتا تو زیادہ تر محرومیاں ختم ہوتی۔ محمد علی شاہ باچا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے سو ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ اس وقت کے وزیر اعلی نے فاٹا کے ترقیاتی فنڈز اپنے ضلع میں خرچ کئے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی اور نوجوانوں کی خوشحالی پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ الیکشن کمیشن جلد ازجلد باقاعدہ الیکشن شیڈول اور تاریخ کا اعلان کریں تاکہ ہم اپنے الیکشن مہم کا آغاز کریں۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے بعد پیپلز پارٹی قبائلی اضلاع میں باقاعدہ الیکشن مہم کے ذریعے پارٹی کارکنوں کو موبائلز کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے