شانگلہ(مانند نیوز)ضلع میں بجلی صارفین سے وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے، بجلی چوروں کو جیل بھیج دیاگیا، ایس ڈی او سب ڈویژن الپوری صلاح الدین،ایس ڈی او وقار علی کی نگرانی میں ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری،لیلونئی،الپوری پایامیں بھی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔نادہندگان سے ستر لاکھ ریکوری کی گئی ہے جبکہ اتوار کے روز جاری اپریشن میں آٹھ سے زائد کنڈے کاٹ لئے گئے۔ریکوری تیزی کیساتھ جاری ہیں،بجلی بلوں نادہندگان ریکوری یقینی بنائے۔ اس موقع پر ایس ڈی او وقار علی نے میڈیا کو بتایا کہ پورے ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھر پور طریقے سے کارروائیاں جاری ہیں، جس کے حوصلہ افزاء نتائج برامد ہور ہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اور مقاصد کے حصول تک پورے ضلع میں مہم جاری رہے گی۔جاری اپریشن میں عصمت علی،حمید اللہ، انعام اللہ نے حصہ لیا۔ایس ڈی او وقار علی نے بجلی چوروں،کنڈا مافیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سدھر جائیں اور بجلی چوری سے باز آ جائیں۔ اور جن لوگوں کے ذمہ لاکھوں کے بل کے بقایا جات ہیں وہ فی الفور ان کی ادائیگیاں کرنے کی بندوبست کر یں کیونکہ ان میں معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نادہندگان سے وصولی کاعمل کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پیسکو شانگلہ نے ان کے گردگھیرا تنگ کر دیا ہے۔۔