شانگلہ(مانند نیوز) پراچہ ایسوسی ایشن نے مرکزی سطح پر نوجوانوں کاتنظیم کااعلان کر دیا جس میں شانگلہ سے حمیداللہ پراچہ صدر، اسلام آباد سے طاہر محمود پراچہ جنرل سیکرٹری جبکہ کوہاٹ سے ایڈوکیٹ اصف محمود پراچہ چیئرمین منتخب کر دیے گئے ہیں دیگر کابینہ میں نوشہرہ سے صابر اللہ پراچہ ڈپٹی چیئرمین، لاہور سے شہ ظل پراچہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، راولپنڈی سے میر نادر پراچہ نائب صدر، کراچی سے فہد پراچہ سینئر نائب صدر، ملتان سے دانیال پراچہ سینئر نائب صدر، مانسہرہ سے سیف اللہ پراچہ سینئر نائب صدر، لاہور سے حسنین پراچہ سینئر نائب صدر، کرم ایجنسی سے جاوید نور پراچہ سینئر نائب صدر، کراچی سے اماش پراچہ جوائنٹ سیکرٹری، اسلام آباد سے حمزہ پراچہ افس سیکرٹری،جہلم سے شیخ گوہر پراچہ سیکرٹری پی ار، بہاول نگر سے شاہزیب فاروق پراچہ سیکرٹری اطلاعات، شانگلہ سے ڈاکٹر جنید عالم ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، آزاد کشمیر سے محسن عزیز پراچہ سیکرٹری فنانس،جہلم سے سجاول پراچہ کلچر سیکرٹری، منڈی بہاؤدین سے ایڈوکیٹ ذیشان پراچہ سیکرٹری رابطہ، اوکاڑہ سے بابر اشرف سپورٹس سیکرٹری، سوات سے حمید اللہ پراچہ ڈپٹی افس سیکرٹری تعینات کر دیے گئے ہیں۔ پراچہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شوکت پراچہ جنرل سیکرٹری سجاد احمد مانسہرہ اور دیگر تنظیم مشران نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے عزم کیا کہ وہ پراچہ یوتھ کی بے لوث خدمت کرے گی اس موقع پر مرکزی تنظیم کے صدر،جنرل سیکرٹری اور دیگر ادار نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں پراچہ تنظیم کی کابینہ مکمل ہونے پر تمام جوانوں کو زبردست مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پراچہ قبیلہ کے مسائل ایک متحدہ پلیٹ فارم کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں اور اس کے لیے کوششیں جاری رکھنی ہوگی ہمیں اپنے قبیلے کے لوگوں کی ہر سطح پر مدد کرنی ہوگی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے