شانگلہ(مانند نیوز) پیرامیڈکس ایسوسی ایشن شانگلہ کے جنرل سیکرٹری عرفان اللہ آزاد نے پیرامیڈکس کے کامیاب احتجاج پر اپنے دیگر ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب احتجاج سے ثابت ہوتا ہے کہ پیرامیڈکس اپنے جائزز حقوق کیلئے آواز بلند کررہے تھے پیرامیڈکس کیساتھ ماضی میں سنگین زیادتیاں ہوئی۔کامیاب احتجاج سے تعصرجاتا ہے کہ پیرامیڈکس ایک پیج پر ہے اور اپنی جائز حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ طبی شعبے میں پیرامڈکس کا کردار ریڈ کی ہڈی کاہے تاہم حکومت کی جانب سے ہٹ درمی مایوس کن ہے۔ انہوں نے پیرامیڈکس کے کامیاب احتجاج پر کہا کہ پیرامیڈکس کے جائز حقوق اور مطالبات مان لئے گئے ہیں اور جلد ہی اس پر عمل درامد ہوگا جس کے بعد تنظیم کی کال پر صوبے بھر میں احتجاج ختم کیا گیا ہے انہوں نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہر کے ممالک میں پیرامیڈکس کو خصوصی حیثیت حاصل ہے جبکہ پاکستان میں اور خاص طور محکمہ صحت خیبر پختون خواہ گزشتہ کئی ادوارسے پیرامیڈکس کو نظر انداز کر رہی ہیں جو ان کو قبول نہیں۔جنرل سیکرٹری پیرامیڈکس ایسوسی ایشن شانگلہ عرفان اللہ آزاد نے صوبائی قیادت کو بھی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پیرامیڈکس متحد ہو کر اپنے جائز حقوق اور معاملات کو قائدین کی کال اور ہدایات پر عمل کرے گی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے