شانگلہ(مانند نیوز)یونیورسٹی آف شانگلہ میں اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار وائس جانسلر یونیورسٹی آف شانگلہ ڈاکٹر حسن شیر کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا گیا۔ سمینار میں اسلامک بینکنگ کے فوائد، شرعی اصولوں اور دیگر بنیادی خصوصیات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ سمینار کا انعقاد سینٹر آف ایکسیلینس ان اسلامک فنانس (سی ای اے ایف)، ائی ایم سائنسز اور میزان بینک کی جانب سے کیا گیا۔ یونیورسٹی آف شانگلہ میں منعقدہ سمینار میں ریجنل شریعہ کوآرڈینیٹر میزان بینک خیبر پختون خواہ مفتی مقصود احمد،منیجر ریسرچ اینڈ انڈسٹری لائسن شاہد صمد سینٹر آف ایکسیلینس ان اسلامک فنانس (سی ای اے ایف) ائی ایم سائنسز پشاور، رجسٹرار مہربان عالم، ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر طاہر علی اور لیکچرر سیدگیلانی اور لیکچرر عارف اللہ بھی موجود تھے۔یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے سمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور اسلامک بینکنگ کے حوالے سے سو الات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔وائس چانسلریونیورسٹی آف شانگلہ ڈاکٹر حسن شیر کے ویژن ہیں کہ انڈسٹری اور ایکڈیمیہ کو ایک پیج پر لا سکے اور اس سے یونیورسٹی کے طالب العلم فائدہ اٹھاسکے۔میزان بینک کے مقررین نے یہ یقین دہانی کرائیں کہ آئندہ ماہ میں الپوری میں کھلنے والے میزان بینک برانچ میں یونیورسٹی آف شانگلہ کے طلباء کو پیڈ اِنٹرنشپ دی جائے گی اور مستحق طلبہ و طالبات کو سکالرشپ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعیں بھی فراہم کئے جائے گے۔