پنجاب یونیورسٹی (مانند نیوز)پنجاب یونیورسٹی جرنلزم سوسائٹی کے زیر اہتمام اوپن مائک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے مختلف معاشرتی موضوعات، شاعری اور گائیکی سمیت دیگر اصناف ادب پر اپنی رائے اور تصورات کا اظہار کیا.ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر سرور کے زیر اہتمام سیشن میں طلبہ نے پسماندہ علاقوں کے عوام کے مسائل، جاگیردارانہ کلچر کے رد، دیہی علاقوں میں بچوں کی تعلیم سمیت خواتین کے حقوق پر گفتگو کی طلبہ نے ان تمام مسائل کے اسباب و نتائج پر اظہار خیال کیا اور حل تجویز کیے. پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواه کے طلبہ نے اپنے مقامی مسائل اور معاشرتی اقدار پر بھی گفتگو کی.سیشن میں طلبہ نے ثقافتی ہم آہنگی کے مظاہرہ کے لیے اپنے اپنے علاقوں کی روایتی،شاعری، نثر اور موسیقی پیش کی جس سے شرکا نے خوب لطف اٹھایا اور ساتھ ہی جامع پنجاب کی ثقافتی و علاقائی ہم آہنگی کا عملی اظہار ہوا.ڈاکٹر شبیر سرور نے پنجاب یونیورسٹی جرنلزم سوسائٹی کے اس اقدام کو سراہا اور طلبا کو ہم نصابی سرگرمیوں حصہ لینے اور اپنے ہنر کو تلاش کرنے کی نصیحت کی۔ انھوں نے اپنے تخلیق کردہ اشعار بھی سناۓ۔ سیشن کے اختتام پر شرکا میں اعزازی اسناد تقسیم کی میں گئیں.