سوات (مانند نیوز)، سوات تھانہ رحیم آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، چارسالہ گمشدہ بچی کے نعش پڑوسیوں کی کنویں سے برآمد، ملزمان گرفتار، ایف آئی آر درج۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان اور ڈی ایس پی سٹی امجد خان کے ہمراہ سوات پریس کلب میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25ستمبر کو تھانہ رحیم آباد میں مدعی ذیشان ساکن کس قمبر نے اپنی کمسن بچی مسماۃ زوہا کے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی،انہوں نے کہا کہ آر پی او ملاکنڈ ریجن محمد علی خان گنڈاپور نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مجھے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی، جس پر میں نے حقائق جاننے اور گمشدہ بچی کو بازیاب کرنے کے لئے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل امجد خان اور ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حبیب سید خان اور دیگر پولیس ٹیم پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے انتھک محنت سے مشتبہ گان (پیوست پڑوسن) یوسف،عبد الرحمان پسران عبد القیوم اور مسماۃ رقیہ دختر عبد القیوم سکنہ کس قمبرکو گرفتار کر کے دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اعترارف جرم کرکے بیان دیا کہ ط