کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت ای سی آئی کے زیر انتظام اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورذ کے زیر تعاون نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 15 روزہ گرافکس ڈیزائننگ کی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں 40 سے زائد مرد اور خواتین طلباء، گریجویٹس اور نوجوان پیشہ ور افراد ٹریننگ لے رہے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز سے آگاہ کرنا ہے، جو انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیزائن اور تخلیقی صلاحیتوں کے میدان میں پروان چڑھائے۔پروگرام کے ٹرینر عظیم اور ای سی آئی کے نمائندے شفیع کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، انہیں روزگار کے مواقع اور فری لانس وینچرز کے ذریعے مالی خود مختاری حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ہم طلباء اور فارغ التحصیل افراد میں ملازمت اور کاروباری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل سکلز کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، اس طرح کی ٹریننگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کر کے ہم نوجوانوں کو اس قابل بنا رہے ہیں کہ وہ مالی خودمختاری کی راہیں ہموار کر سکیں اور معاشرے میں بامعنی کردار ادا کر سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے