ایبٹ آباد (مانند نیوز)اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان کا پرائس کنٹرول کے حوالے سے مختلف مارکیٹس کا معائنہ کیا۔انہوں نے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کے ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنایا، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 8 دکانداروں پر ایف آئی آر اور بھاری جرمانہ عائد کیا۔ ایڈیشنل کمشنر ایبٹ آباد علی شیر خان نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد، تحصیل سینٹری انسپکٹر اور کنزیومر انسپکٹر کے ہمراہ مختلف ایریا میں دکانوں کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر 8 دکانداروں پر ایف آئی آر جبکہ متعدد پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔