ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ایس ایس پی عارف جاوید، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم اور دیگر افسران کی زیر نگرانی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس پرامن طریقے سے اختتام پزیرہوا۔ ایبٹ آباد پولیس ضلع ایبٹ آباد میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس ایبٹ آباد اور حویلیاں شہر میں نکالے گئے تھے۔ جو اپنی منزل پر پہنچ کر پرامن طریقے سے پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے۔جلوسوں کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل سہولیات اور فول پروف سیکورٹی انتظامات میسر کی گئی تھی،ٹریفک پولیس کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد میں ٹریفک کی روانی اور جلوسوں کی اطراف کے لیے بہترین روڈ میپ تشکیل دی ہوئی تھی۔ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ایس ایس پی عارف جاوید، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم اور دیگر افسران جلوس کی باحفاظت نگرانی کرنے میں مصروف عمل رہے پولیس ذرائع