ملاکنڈ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 374 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے۔ریسکیو1122 ملاکنڈ کنٹرول روم انچارج محمد فیاض خان نے ستمبر 2023 کی کارکردگی رپورٹ سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال کو پیش کر دی۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 374 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ترجمان محمد عاصم خان کے جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 374 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 308 ہیں۔ اس کے علاوہ 40 ٹریفک حادثات، 12 آتشزدگیاں، 08 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 02 پانی میں ڈوبنے کے واقعات، 04 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے مجموعی طور پر 368 افراد کو بچایا جبکہ 04 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جان بحق ہو گئے تھے۔ریسکیو 1122 کی روزمرہ ایمرجنسیز کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں بھی اگست کے مہینے میں 155 مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے گئے، جن میں 89 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 66مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔ سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کئے جائیں۔ریسکیو1122 ملاکنڈ نے ضلع بھر میں روز مرہ کی بنیاد پرلوگوں کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو کے متعلق تربیت فراہم کیں جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، اور دیگر ادارے شامل ہیں۔