بریکوٹ(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ کے خصوصی ہدایات پر بریکوٹ انتظامیہ اور ٹی ایم اے بریکوٹ کا صفائی اور ڈینگی کے خلاف مشترکہ مہم زور وشور سے جاری ہے۔تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے خلاف سپرے کیا جارہاہے۔اس بارے میں ٹی ایم اے بریکوٹ کے سینٹیری انسپکٹر ظفرعلی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ڈی سی ڈاکٹر قاسم علی خان کے خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منور شاہ اور ٹی ایم او بریکوٹ کے نگرانی میں تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں صفائی اور ڈینگی کے خلاف مہم جاری ہے۔ڈینگی کے روک تھام کے سلسلے میں مختلف جگہوں پر کھڑے پانی اور ٹائرکے دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹائروں میں کھڑا پانی چھٹی کے وقت پھینکا جائے۔انہوں نے کہاکہ عوام میں صفائی اور ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عوام ہمارے ساتھ اس مہم میں بھر پور ساتھ دیں تاکہ ہمارا علاقے کی خوبصورتی بحال ہو اور ڈینگی جیسے خطرناک بیماری سے بچ سکے۔