چارسدہ (مانند نیوز)آل پارٹیز کمیٹی ترنگزئی نے الیکشن کمیشن کی خلقہ بندی کو مسترد کیا ترنگزئی کے عوام کو جائز حق نہیں ملی تو الیکشن سے مکمل بائیکاٹ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کمیٹی ترنگزئی کا ہنگامی اجلاس صدر مشتاق خان ترنگزئی کے صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں یونین کونسل ترنگزئی اوریونین کونسل سرکی ٹیٹارہ کے مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور نمائندگان جمعیت علماء اسلام کے چیئرمین ویلج کونسل مولانا قاسم، مفتی ہارون جان، امیر مولانا حق نواز درانی، قومی وطن پارٹی کے ملک شارق جان، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر خالدخان درانی ایڈوکیٹ، پیرحارث جان۔محمد سلیم درانی،صفدر خان کاکڑ، تحسین عبداللہ۔جماعت اسلامی کے پیر داود جان، صدام خان، صحافیوں، پیر آصف جان، واجد علی آفریدی، آفتاب علی ترنگزئی ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن کی نئی خلقہ بندی پر سخت تشویش کا اظہارکیا گیا اور کہا کہ نئی خلقہ بندی میں ترنگزئی اور سرکی ٹیٹارہ کے عوام کیساتھ سخت ناانصافی اورزیادتی کی گئی ہے اور ان علاقوں کے ووٹروں کو چارسدہ کے دوردراز علاقوں کے حلقے میں شامل کیا گیا جس سے انکا کوئی لینا دینا نہیں ہے، جسکامقصد ووٹ کے حق سے محروم کرنا ہے۔جسکو کسی صورت ماننے کو تیار نہیں ہے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس کیبعد صدر مشتاق خان ترنگزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پیٹیشن کے لئے خالد خان درانی ایڈوکیٹ ودیگر لیگل ٹیم پہلے مرحلے میں آئینی قانونی طور پر الیکشن کمیشن میں پیٹیشن دائر کریگی۔جس کے لئے مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان پر پانچ رکنی کمیٹی قائم کردیا ہیاس صورت میں اگر انصاف نہیں ملا تو اختجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کیا جائیگا اورآخری مرحلے میں یونین کونسل ترنگزئی اور یونین کونسل سرکی ٹیٹارہ کے تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں عام الکیشن کا بائیکاٹ کریگی جسکے لئے باضابطہ مہم چلائی جائیگی۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلی حکام سے پرزورمطالبہ کیا کہ ترنگزئی اور سرکی ٹیٹارہ کے پرانا سٹیٹس کو بحال کرکے پی کے 64 میں شامل کیا جائے۔دونوں یونین کونسل کے مکین عرصہ دراز سے ایک حلقے میں ووٹ درج ہے قریبی تعلقات اور رشتہ داریاں ہیں بصورت دیگر عام انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے