شبقدر(مانند نیوز)شبقدر میں کنڈا کلچر کے خاتمہ، بجلی بلوں کی ادائیگی اوربجلی مسائل کے حل کیلئے حلیم زئی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ایکسین وپڈا امداد اللہ خان، ایس ڈی او شبقدر عتیق خان،سپرڈنٹ حاجی مصور خان ایس ایچ او تھانہ شبقدر محمد ریاض خان اور کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ شریک ہوئے۔کھلی کچہر ی سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم پی اے بابر علی مہمند، سابقہ ناظم محمد شاہد خان، مسلم لیگ ن تحصیل شبقدر کے صدر رحمت علی خان مہمند، ڈاکٹر زبیر احمد،نوید مہمند۔ناظم ایم سی ون خانزیب مہمند۔حاجی جان سید،اور دیگر عمائدین اور صارفین بجلی نے واپڈا حکام کو حلیم زئی فیڈر پرکنڈا کلچر کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صارفین محکمہ واپڈا سے بھرپور تعاون کرے گی لیکن صارفین بجلی اور حلیم زئی فیڈرز پر موجود مسائل حل کرنے کیلئے واپڈا اہلکاروں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی فیڈر سے غیر قانونی طور پر بچھائے گئے لائن کو فوری ختم کرکے فیڈر کو اپنے نقشہ کے مطابق یقینی بنایا جائے ان کا کہنا تھا کہ بجلی بقایاجات میں اوربلنگ اور بے جاء جرمانوں میں صارفین کو ریلیف دیا جائے جبکہ ڈبل سورس استتعمال کرنے والے صارفین کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ عمائدین نے مزید کہا کہ حلیم زئی فیڈر کے صارفین محکمہ واپڈا کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی اور میٹررائزیشن میں مکمل تعاون کرے گی جبکہ بجلی چوروں کے خلاف مہم میں واپڈا کے اہلکاروں کا بھرپور ساتھ دے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا صارفین کے ذمہ اوربلنگ سے گریز کیا جائے جبکہ غیر اعلا نیہ اور لوڈشیڈنگ کے دورانیئے میں کمی جائے۔