ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیر خان کا پرائس کنٹرول کے حوالے سے مختلف مارکیٹس کا معائنہ۔انہوں نے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کے ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنایا، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 9 دکانداروں پر ایف آئی آر اور بھاری جرمانہ عائد کیا۔ ایڈیشنل کمشنر ایبٹ آباد علی شیر خان نے تحصیل سینٹری انسپکٹر اور کنزیومر انسپکٹر کے ہمراہ مختلف دکانوں، ہوٹلوں کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے فوڈ گرین لائسنس کی عدم فراہمی، سٹاک رجسٹر کی غیر موجودگی، پیکٹ میں پیک اشیاء کے وزن میں کمی، خصوصا آٹا، چائے و دیگر، مرغی کے گوشت کی فرخت، گوشت کے ریٹس میں اضافے اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر 9 دکانداروں پر ایف آئی آر جبکہ متعدد پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔شہریوں سے گزارش ہے ریٹ لسٹ سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں۔ضلعی کنٹرول روم: 09929310553۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے