کوہستان (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر محمد رفیق خان نے آج پولیو مہم اکتوبر 2023 کا باقاعدہ افتتاح بچوں کو پولیو قطرے پلاتے ہوئے کردیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر، اسسٹنٹ کمشنر پٹن، ای پی آئی کوآرڈینیٹر، ایمونائیزیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ اہلکاران موجود تھے۔پولیو مہم 2 اکتوبر تا 6 اکتوبر جاری رہے گی، اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اور والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور زندگی بھر کی معزوری سے بچائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔