تور غر (مانند نیوز)ضلع تور غر کی تحصیل دوڑ میرا میں بمقام سدو خان کھلی کچہری کا انعقاد۔صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ, چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاء الرحمان مروت کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر ساجد حسین نے عوام کے مسائل اور مشکلات کے بروقت اور انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے بمقام سدو خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. اس موقع پر دیگر افسران اور اہلکاران بھی موجود تھے. علاقہ مکینوں اور مشران نے شرکت کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر نیعوام کی طرف سے آنے والے ہر مسئلہ کو سنا اور ان کو درپیش متفرق مسائل کو زیر بحث لایا گیا. عوام کے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے. اور وقت طلب مسائل کے حل کے لئے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کو باور کروایا کہ عوام کی خدمت ضلعی انتظامیہ ہر فورم پر کرنے کے لئے حاضر ہے.کھلی کچہری کے اختتام پر لوگوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر کا شکریہ ادا کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے