لوئر دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد فواد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال نے تحصیلدار خال ہمایون کے ہمراہ سب ڈویژن تیمرگرہ کی مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔انہوں نے انسپکشن کی اولین ترجیح، ہوٹلز کی صفائی، ذخیرہ اندوزی، تندور کی روٹی کا وزن اور قیمت، ایکسپائرڈ اشیائے خوردونوش، چکن کی قیمت، صفائی ستھرائی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ نیز عوامی شکایت پر خال میں قصائی کی خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 قصائی کو گرانفروشی پر گرفتار کرکے ان کی خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے خال بازار میں غیر قانونی پٹرول، ڈیزل دکان کیساتھ دستاویزات/ اجازت نامہ کے نہ ہونے پر سیل کرکے مالک کی خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہمراہ ٹی ایم اے خال بازار میں عارضی تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا۔