شانگلہ(مانند نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان صدر رحمٰن ایڈوکیٹ انصاف لائیر فورم شانگلہ کے صدر مقرر،ملک میر عالم ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب۔دیگر کابینہ میں محمد اقبال بشامی ایڈوکیٹ نائب صدر، عرفان علی ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات، محمد اقبال خان ایڈوکیٹ فائنانس سیکرٹری، مزمل شاہ ایڈوکیٹ انچارج سوشل میڈیا انصاف لائیر فورم کے لیے شانگلہ کابینہ اراکین منتخب ہوئے۔ صدر رحمٰن ایڈوکیٹ پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما بزرگ سیاستدان بابا شانگلہ الحاج سید فرین خان کے بھتیجے اور داماد ہے جبکہ تحصیل میئر بشام حاجی سید الرحمن کے چچا زاد بھائی ہیں۔ صدر رحمٰن ایڈوکیٹ کا شمار شانگلہ کے معروف وکلا میں ہوتا ہے اور انھوں نے حال ہی میں تحریک انصاف کے شدید مشکل وقت میں ان کی کارکنوں کی رہائی اور وکالت کی اور ان کو رہا کیا 3 این پی او کے تحت شانگلہ سے پی ٹی ائی کے درجنوں سرگرم رہنماؤں کارکنان کے مقدمات لڑیں اور لیگل ٹیم کے سربراہ بھی رہے۔ شانگلہ کے مختلف سیاسی جماعتوں، سیاسی و سماجی تنظیموں، شانگلہ پریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے صدر رحمٰن ایڈوکیٹ کو انصاف لائیر فورم کا صدر اور دیگر کابینہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ صدر رحمٰن ایڈوکیٹ اور ان کی پوری کابینہ ماضی کی طرح اپنا بھرپور انداز میں پیشہ وارانہ خدمات کو شانگلہ کی عوام کے لیے کی خدمت میں پیش کریں گے۔ سوشل میڈیا پر بھی صدر رحمٰن ایڈوکیٹ کو انصاف لائر فورم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے