مردان(نمائندہ مانند) محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی مردان میں کاروائی کے دوران، قیمتی نوادرات کی سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں اداروں کا باہمی تعاون جاری ہے، جبکہ صوبہ بھر میں ہر قسم سمگلنگ کے خلاف ادارے متحرک ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے قیمتی نوادرات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار نمبرAFY 213 سے 14 عدد مہاتما بدھ مجسمے کے سر بھی برآمد کئے ہیں۔ برآمد شدہ نوادرات کو تمام قانونی لوازمات کے بعد محکمہ آرکیالوجی مردان میوزیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کاروائی میں دوملزمان ڈرائیور قیوم ولد مراد علی سکنہ منگاہ اور وزیر محمد ولد شہزادہ سکنہ چارسدہ کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف اینٹیک ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی نے محکمہ ایکسائز پولیس کی کاروائی کو سراہا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے