ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان نے پولیو مہم کے دوسرے دن ضلع ملاکنڈ میں مختلف پولیو اور موبائیل ٹیموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حاضری اور سیکورٹی چیک کی جبکہ اس کے علاوہ ٹیموں کا مورال بلند کیا گیا۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان نے پولیو مہم کی دوسرے دن کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ صحت ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے دوسرے دن کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی گئی اور تمام آفیسرز/پولیو ورکرز کو پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے ہدایات جاری کئے۔ مزید تمام یو سی ایم اوز کو ایریا انچارج کے ساتھ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور ڈیٹا میں تضاد کی وجہ معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی۔