ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ کے علاقہ سخاکوٹ میں جعلی صابن بنانے پر فیکٹری کو سیل کیا گیا۔ سخاکوٹ میں واقع ایک صابن کے فیکٹری کے بارے میں ایک شکایت موصول ہوئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے مذکورہ فیکٹری کا دورہ کرکے قانونی دستاویزات نہ ہونے اور جعلی صابن بنانے پر فیکٹری کو سیل کردیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سخاکوٹ بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور مختلف جگہوں سے تجاوزات ہٹائے۔ درگئی اور سخاکوٹ کے عوام کو سوشل میڈیا پر بھی خبردار کیا کہ سخاکوٹ اور درگئی بازار روڈ کے کنارے بیلڈنگ میٹریل ڈالنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔