وانا (مانند نیوز) احمدزئی وزیر قبائل زلی خیل مشران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معراج خالد وزیر اور انکی خاندان واپس آئیں، اپنے گھر اور زمین آباد کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل صحافی معراج خالد وزیر اور قوم کے درمیان ایک پوسٹ پر تضاد آیا تھا، قومی مشران کہاکہ صحافی برادری ہماری روایات کا خیال رکھیں، آئیں علاقائی مسائل اجاگر کریں گے، اور علاقے کو درپیش مسائل حل کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ قومی مشران میں نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، مقامی پولیس کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک اور صحافی معراج خالد وزیر بارے وضاحتی پریس کانفرس کیا۔ملک علاالدین وزیر اور ملک سیداللہ وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر پچھلے پانچ سالوں سے حکومتی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی ناگفتہ بہہ صورت حال سے دو چار ہے 2018 میں فاٹا انضمام ہوچکاہے لیکن بدقسمتی سے اج تک ضلع لوئر وزیرستان میں امن کی فضا قائم نہ ہوسکا عدالت سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹ 120 کلومیٹر دور دوسری ضلع ٹانک میں ہیں جس کی وجہ سے احمدزئی وزیر قبائل مختلف قسم کی ازیت میں مبتلا ہیں اس لیے احمدزئی وزیر قبائل قومی روایتی جرگے پر مجبور ہوکر کمیٹی تشکیل کر دی گئی اور یہ کمیٹی علاقائی مسلے مسائل پر نظر رکھے گی۔ملک سیداللہ نے کہاکہ دوہفتے قبل قومی جرگے نے صحافی معراج خالد بارے جو فیصلہ سنایا تھا حالانکہ وہ دراصل صرف پانچ لاکھ جرمانے تحت محدود تھی انھوں نے کہاکہ قوم نے گھر مسمار کیاہے اور نہ علاقہ چھوڑنے کا کہاگیا ہیں کیونکہ ان کے گھر میں پولیس فورس موجود تھی معراج خالد وزیر نے علاقہ اپنی مرضی سے چھوڑی ہے۔دوسری جانب ملک علاالدین وزیر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں ودیگر سامان کے پادش میں عوام کو مزید تنگ نہ کریں کیونکہ چمن بارڈر اور انگورڈ گیٹ پر پاکستان انٹر ہونے والی گاڑیوں ودیگر سامان کے مالکان سے باز ائیں اس کے بجائے گیٹ پر نہ انے دیں اخر میں انھوں نے پولیس ڈی پی او سے اپیل کی کہ پولیس نفری کو اس طرح کے حرکات سے گریزاں کیا جائیں ورنہ قوم احتجاج پر مجبور ہو جائنگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے