پشاور( مانند نیوز) پاکستان میں حقوق نسواں کے لیے سرگرم غیر سرکاری تنظیم عورت فاونڈیشن کی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر شبینہ آیاز اور سینئر آفیسر صائمہ منیر نے کہا زمینی حقائق بہت زیادہ ہولناک ہیں کیوں کہ زیادہ تر کیسز رجسٹرڈ ہی نہیں ہوتے۔خیبر پختونخوا میں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے لیکن قانون سازی پر عملد درآمد نہ ہونے کے برابر ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ موثر قانون سازی پر عملد درآمد کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفینگ دیتے ہو ئے کیا،مقررین نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل اور ریپ کیسز کی تعدادکے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔تاہم بچوں اور خواتین کے ریپ کم رپورٹ ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ عزت اور اس حوالے سے معاشرے میں پایا جانے والا رویہ بھی ہے جس کے باعث کیسز سامنے نہیں آتے۔ جبکہ کئی متاثرہ لوگوں میں ریپ کیس رپورٹ کرنے سے متعلق آگاہی کا بھی فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں ریپ کیسز کے ملزمان کو سزاء کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، گزشتہ پانچ سال (2019 سے اب تک) کے دوران 581 ملزمان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے ہیں۔ 581 ملزمان میں 494 ملزمان عدالتوں سے بری ہوئے جبکہ صرف 87 ملزمان کو عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔ بچوں کے ریپ کیسز میں ملوث 153 ملزمان بری ہوئے جبکہ 64 مجرموں کو سزائیں ہوئیں۔اسی طرح خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث 341 ملزمان پر جرم ثابت نہ ہوسکا جبکہ صرف 23 مجرموں کو سزائیں ہوسکیں۔ ریپ کے ملزمان کو سزاء کی شرح 14 اعشاریہ 97 فیصد ہے۔ خواتین سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سزاء کی شرح صرف 6 اعشاریہ 31 فیصد اور بچوں کے ریپ کیسز کے ملزمان کو سزاء کی شرح 29 اعشاریہ 49 فیصد ہے۔بچوں کے ریپ کیسز میں ملوث 14 مجرموں کو 2019 میں،12 کو 2020 میں، 22 کو 2021 میں، 11 کو 2022 میں اور 5 مجرموں کو 2023 میں سزائیں ہوئی ہیں۔اسی طرح خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کے 3 مجرموں کو 2019 میں، 6 کو 2020 میں، 7 کو 2021 میں اور 7 کو 2022 میں سزائیں سنائی گئیں۔ 2023 میں کسی ملزم کو تاحال سزاء نہیں ہوئی۔ دستاویز کے مطابق 300 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزت اور معاشرے میں لوگوں کے رویے کے باعث کیسز سامنے نہیں آتے ہیں جبکہ کئی متاثرہ لوگوں میں ریپ کیس رپورٹ کرنے سے متعلق آگاہی کا بھی فقدان ہے انصاف کے حصول کے لیے لوگ کیس رپورٹ کرتے ہیں تاہم انصاف کا حصول انتہائی مہنگا اور پیچیدہ ہے جس کے باعث ریپ کیسز رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس رپورٹ ہونیوالے ریپ کیسز کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے کیونکہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ریپ کو رپورٹ کیا تو معاشرے میں انکی عزت ختم ہوجائیگی جبکہ ریپ کیسز کے ملزمان کی سزاء کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے اسلئے بھی لوگ ریپ کو چھپاتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے