پشاور(مانند نیوز )الشفا میڈیکل سنٹر کے زیراہتمام یونین کونسل بغدادہ میں ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا۔ مریضوں میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کے شوگر، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ الشفا میڈیکل سنٹر کے رہنماؤں نے فری میڈیکل کیمپ کی نگرانی کی۔ مقامی لوگوں اور مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر الشفا میڈیکل سنٹر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الشفا میڈیکل سنٹر کیایم ڈی عزیز خان نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے معاشرتی نا ہمواری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔الشفا میڈیکل سنٹرکے زیر اہتمام ہر پیر کو ہفتہ وار مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز،پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس،ڈاکٹر شاہ حسین، ڈاکٹر عائشہ زیشان،ڈاکٹر مبینہ علی اور پیرا میڈکل سٹاف ضرورت مند مریضوں کا مفت معائنہ کرتے ہیں۔ دین اسلام نے خدمت خلق کے کاموں کی نہ صرف تلقین فرمائی ہے بلکہ اس کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے دکھی، مستحق اور ضرورت مند انسان رہتے ہیں جو ہماری مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔الشفا میڈیکل سنٹر کا منشور ہی دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔