شانگلہ(مانند نیوز) سابق وزیراعلی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوئی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، ملک میں موجودہ جاری بحران کا واحد حل انتخابات کا فوری انعقاد ہے۔ مشرف ایمرجنسی میں اگر وکلا ء لانگ مارچ نہ کرتے، عدالتوں کا ساتھ نہ دیتے تو آج ملک میں جمہوریت بھی نہیں ہوتی، اس وقت جج بحال تحریک میں شانگلہ کے وکلا ء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔مرکزصوبوں کے حقوق دینے کو تیار نہیں اور ارادہ رکھتی ہے کہ اٹارویں ترمیم کو ختم کریں۔ ہماری غلط پالیسیوں ہیں کہ داعش عراق کی پیداوار ہے جبکہ نقصان خیبر پختون خواہ کا کر رہے ہیں اور کاروائیاں یہاں ہو رہی ہیں۔ ملک میں موجودہ بد امنی کے ذمہ دار گڈ اور بیڈ طالبان کرنے والے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان ایک دوسرے کے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں جبکہ اس کا فائدہ تیسری قوت کو ہو رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دورہ شانگلہ کے موقع پر شانگلہ بار ایسوسی ایشن میں تقریر اور لیلونئی میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعظم خان کے حجرے میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے صدر شانگلہ بار ایسوسی ایشن جواد علی نور،جنرل سیکرٹری شاہد علی خان،متوکل خان ایڈوکیٹ، شاہ فواد خان نے نھی خطاب کہی۔ ایک سوال کے جواب میں امیر حیدر خان ہوئی نے کہا کہ نگران حکومت کو اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے 90 دن کے اندر الیکشن کرنا چاہیے اس وقت پاکستان میں ائین کا سخت بحران نظر ارہا ہے اور عوامی نیشنل پارٹی اس بحران کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ امیر حیدر خان ہوتی نے واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے مخالف نہیں اور وہ چاہتی ہے کہ سیاست سیاسی انداز میں ہونا چاہیے اور ہر جماعت کو سیاست میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی واحد جماعت ہے جو اسے پختونوں کی بقا کی بات کر رہی ہے انہوں نے پاکستان افغانستان ٹریڈ کے حوالے سے واضح کیا کہ پاکستان کو تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری اور اچھے سلوک رکھنا چاہیے۔ دریں اثناء انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل کے سابق صدر ڈاکٹر افتخار حسین کی بہن کی وفات پر تعزیت کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ فاتحہ خوانی کی جبکہ ندیگر مقامات میں بھی پارٹی رہنماؤں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے