ایبٹ آباد (مانند نیوز)پرائس کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائیاں جاری ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد ارشد محمود کازخیرہ اندوزی کے خاتمے، پیکٹ میں بند اشیاء کے وزن اور ریٹ لسٹ پرعملدرآمد کے حوالیسے میر پور، منڈیاں، سپلائی و ملحقہ ایریا میں دکانوں کا معائنہ۔ریٹ لسٹ پر عملدرآمد، مصنوعی مہنگائی، پیکٹ میں بند اشیاء کے وزن میں کمی اور زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریامیں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اور خلاف ورزی پر کاروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد ارشد محمود نے زخیرہ اندوزی کے خاتمے، وزن میں کمی پر کاروائی اور ریٹ لسٹ پرعملدرآمد کے حوالیسے میر پور، منڈیاں، سپلائی و ملحقہ ایریا میں جنرل سٹورز، مالز، فروٹ سبزی، بیکریوں اور دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے آٹا، چینی، دالوں، چاول، روٹی و دیگر اشیاء خوردونوش کے سٹاک کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ، آٹے کے تھیلوں، پتی، دالوں و دیگر اشیاء کا وزن اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات، خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔