ایبٹ آباد (مانند نیوز)انسداد پولیو مہم 2 تا 6 اکتوبر 2023تمام والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو اور وائٹامن اے کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے گلیات، نتھیاگلی، بنیادی مرکز صحت یو سی پلک اور ملحقہ ایریا میں جاری پولیو مہم کے دوران ٹیمز کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، انکی فنگر مارکنگ کی، ہیلتھ سینٹرزپر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ، ٹیمز سے بات چیت اور ایریا کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔تمام والدین سے گزارش ہے کہ 2 تا 6 اکتوبر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیمز کیساتھ تعاون یقینی بنائیں۔