اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کے رہنما اور سابق ایم این اے علی وزیر کی دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی ایم رہنما کی ضمانت منظور کرلی۔اے ٹی سی عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا کہ پولیس علی وزیر کو گرفتار کرنے کے حوالے سے کوئی جواز پیش نہیں کرسکی،اس لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔وکیل عطا اللہ کنڈی نے انسداد دہشتگردی عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ 3 سال تک علی وزیر کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وضاحت تفتیشی افسر کے پاس نہیں۔ علی وزیر کو جب گرفتار کیا تھا تو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے