لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، نوازشریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور نمائندوں نے ملاقات کی، اور ملکی مجموعی صورتحال اور معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف نے تاجروں سے کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر بطور وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور تاجروں کو درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، کیوں کہ ان سے تاجروں کا دل کا رشتہ ہے، انہوں نے ہرمشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، اور تاجر کبھی بھی آپ کا اور میاں نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتی۔تاجررہنماوں نے کہا کہ 2018 سے 2022 کے چار سال بڑے صبر آزما تھے، پاکستان کے مسائل کا حل اب صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کی معیشت کو اب وہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے