پشاور (مانند نیوز )خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے کے ایم یوکے الحاق شدہ اداروں کے لیئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاکٹر بشیر خان، مسٹر واجد خان اور مسٹر عبدالعزیز کی ایک ماہر ٹیم نے ورکشاپ کے فیسیلیٹیٹرکے فرائض انجام دیئے جب کہ ڈائریکٹر کیو ای سی کے ایم یو ڈاکٹر سیدہ آسیہ بخاری نے ورکشاپ کے افتتاحی کلمات اداکیئے جب کہ ورکشاپ سے کے ایم یو کی قائم مقام وائس چانسلر پرتوفیسر ڈاکٹر روبینہ نازلی،رجسٹرار انعام اللہ وزیر اور ڈپٹی ڈائریکٹرایفی لیئیشن، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ محمد طیب نے بھی اظہار خیال کیا۔ ورکشاپ میں سو کے قریب الحاق شدہ کالجوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سیدہ آسیہ بخاری نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ سے کے ایم یو کے الحاق شدہ اداروں کی استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر بشیر خان (ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی) نے متعلقہ اداروں کی اہمیت پر روشنی ڈا لتے ہوئے شرکاء کی مہارتوں کو مخصوص شعبوں میں ڈیٹا کے اندراج، داخلہ، سلیکٹیو اور فیکلٹی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اعلیٰ تعلیم کے اعدادوشمار کس طرح اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ مقررین نے شماریاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مختلف ٹولز کی افادیت پر گفتگوکی۔انہوں نے ایچ ای سی ویب سائٹس پر لاگ ان کرنے کا طریقہ،ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا شماریاتی طریقہ،شرکاء کی طرف سے خود تشخیصی کے طریقہ کار اورکیو ای سی ڈائریکٹرز کی طرف سے مکمل ڈیٹا جمع کرانے کے متعلق شرکاء کو تفصیلی ٹریننگ دی گئی۔ ورکشاپ کے دوران ایک نتیجہ خیز سوال جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیاجسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ #