چارسدہ(مانند نیوز)متعلیم یافتہ قوم ہی ملکی ترقی کا ضامن ہوتا ہے ۔تعلیم کے ساتھ اگر تربیت نہ ہو تو ملکی وقار داؤ پر لگ جاتا ہے اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہیں اقرا ایجوکیشن سسٹم نے حالیہ بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے اعلی تعلیم کی روایات کو برقرار رکھااقرء سکولز کے کارکردگی نے ثابت کیا کہ ہم نوجوان نسل کو پاکستان کے کارآمد شہری بنانے کے عمل پر گامزن ہے ۔تقریب انعامات سے مہمانان کا اظہار خیال ۔چارسدہ ۔ ۔۔تفصیلات کے مطابق خان مارکی میں اقرا ایجوکیشن سسٹم عمرزئی کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں مختلف اضلاع میں اقراء ایجوکیشن سسٹم سکولز میں پڑھنے والے بورڈز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اساتذہ کرام والدین جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور اقرا ایجوکیشن سسٹم کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ جان مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔پروفیسر نصر اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کو تعلیم یافتہ نسل کی اشد ضرورت ہے اگر ہم نے اپنے حصے کی ذمہ داری پوری نہیں کی تو ائندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اقرا ایجوکیشن ایک بہترین ادارہ ہے جو بچوں کی عصری علوم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت پر توجہ دی رہی ہے انہوں نے پشاور بورڈ کے حوالے سے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بچوں کو ان کی کارکردگی اور قابلیت پر خالص میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نمبرز دی ہے تاکہ کسی بچے کا حق تلفی نہ ہو اخر میں مختلف بورڈز میں نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئی اور اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرافیاں دی گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے