پشاور(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے مشہور برانڈ کے جعلی شیمپو بنانے والی فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے مالک کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان نے یکہ توت میں خفیہ اطلاع پرایک فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ فیکٹری میں مشہور معروف برانڈ کی پیکنگ میں جعلی شیمپو پیک کیا جا رہا تھا۔ فیکٹری کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران جعلی شیمپو بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل کے ڈرم، سٹیکرز،پیکنگ میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر مواد کو قبضے میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کو شکایات موصول ہو رہی تھیں یکہ توت میں ایک فیکٹری میں مشہورو معروف برانڈ کے جعلی شیمپو تیار کیے جا رہے ہیں جس پر کاروائی کر تے ہوئے فیکٹری کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ گرفتار مالک کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں فیکٹریوں اور گوداموں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کسی بھی علاقے میں غیر قانونی سرگرمی پر کارروائی کا حکم دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے