مقبوضہ بیت المقدس(مانند نیوز ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمینی، سمندری اور فضائی حملوں میں 26فوجیوں سمیت ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 500سے تجاوز کرگئی جبکہ 1590 زخمی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس سے جھڑپ میں سینئر ترین اسرائیلی فوجی کرنل جوناتھن اسٹینسبرگ بھی ہلاک ہو ئے جبکہ حماس کی جانب سے سینئر اسرائیلی کمانڈر میجر جنرل نمرود الونی سمیت متعدد افراد کو جنگی قیدی بنانے اور اسرائیل پر 7 ہزار سے زیادہ راکٹ داغنے کا دعوی کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب پرحماس کے حیران کن حملے میںاس کے کم از کم 26فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں400 فلسطینی شہید جبکہ 1900 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت تباہ کردی، اسرائیلی فوج کے مطابق اب بھی اسرائیل کے 22 مقامات پر جنگ جاری ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت، ترکیہ اور آسٹریا کی ائیرلائنز سمیت درجنوں ائیر لائنز نے اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں معطل کردیں ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں صیہونی فوجیوں سمیت 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک، سینکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے