کویت سٹی(مانند نیوز ڈیسک)کویت نے غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ کشیدہ صورتحال کو اسرائیل کے جارحانہ عزائم اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔غی ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال اسرائیل کے جارحانہ انداز اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔کویت کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کیے جائیں اور اسرائیل پر مسجدالاقصی کی مسلسل بیحرمتی اور یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کی پالیسیوں کے خلاف دباؤ ڈالا جائے۔دوسری جانب کویت سٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے اسرائیلی کے خلاف کارروائیوں کے حق میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کویتی اور غیرملکیوں کی بڑی تعداد فلسطینی پرچم تھامے جمع ہوئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینیئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی جبکہ 1590 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے حملوں میں 200اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب، ایران، قطر اور عمان کی جانب سے بھی اسرائیل فلسطین کشیدہ صورت حال کی مذمت کی جا چکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے