واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکی تجزیہ کارمائیکل کوگل مین نے کہا کہ مشرق وسطی میں نئے بحران سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرمائیکل کوگل مین نے لکھا کہ مشرق وسطی میں نئے بحران کی وجہ سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحالی کا معاملہ التوا کا شکار ہو جائے گا۔انہوں نے نے کہا کہ اس سے بالواسطہ طور پر پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ اگر سعودی عرب تعلقات بحال کرتا ہے، تو پاکستان کو بھی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا۔امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ لیکن پاکستان کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے ایک فلسطینی ریاست ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے یہودی بستیوں اور اسرائیل میں راکٹوں اور زمینی دستوں کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے