پشاور( مانند نیوز)دی سمارٹ سکول (پراجیکٹ آف سٹی سکول) نارتھ ریجن کی جانب سے دی سٹی سکول پشاور میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا ریجن کے سمارٹ سکولز کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز، کوارڈینیٹرز اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے سلسلے میں دی سمارٹ سکول نے میں سیشن کا انعقاد کیا جس میں نامور ٹرینر John Proctor نے انگلش لینگویج لیٹریسی کے بارے میں ٹریننگ دی، جنرل مینجر ٹریننگ علی نعیم نے سکول ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی، ٹیچر ٹرینر اسما انیسہ نے EYE کے بارے میں فونکس اور مونٹسیوری مواد کی اہمیت کو اجاگر کیا، تقریب میں خیبر پختونخوا ریجن کے اسمارٹ سکولز کے ڈائریکٹرز اور اساتذہ، پرنسپلز اور کوآرڈینیٹرز سمیت 120 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی اور دی سمارٹ سکول کی ٹریننگ ورکشاپ کو سراہا، تقریب کے اختتام پر شرکا میں تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ریجنل ہیڈ عثمان اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد دی سمارٹ سکول کے سٹاف کو دور جدید کے اعلی تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کروانا ہے، اور اس طرح کی ورکشاپ مستقبل میں بھی کروائی جائیں گی۔