کرک(مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے ایم فل سکالرز محمد ادریس خان نے منگل کے روز یونیورسٹی میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرکے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی ـاس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ سکالر محمد ادریس خان کے سپروائزرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کےشعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رحیم جان تھے جبکہ انکے بیرونی ممتحن ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس یونیورسٹی آف پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد تھے ـ اور انکے مقالے کا عنوان تھا "خیبر پختونخوا پاکستان کی یونیورسٹی لائبریریوں میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا منیجمنٹ میں درپیش بڑے چیلنجز اور انکا ادراک اور انکے حل کے لئے صلاحیتیں ” تھااس موقع پر اپنے خطاب میں سربراہ لائبریری اینڈ انفارمشن سائنس ڈاکٹر سعیداللہ جان نے کہا کہ اس ایم فل سکالر سمیت ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے اب تک بہت سارے ایم فل سکالر فارغ التحصیل ہو چکے ہیں ـ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے رجسٹرار ڈاکٹر رفیع اللہ خان اور دیگر فیکلٹی نے اس کا میابی پر ایم فل سکالر ز اور انکے سپروائزر کو مبارکباد دی ہے ـ سکالر محمد ادریس خان نے کہا کہ ہے کہ انکی کامیابی میں انکے سپروائزر ڈاکٹر رحیم جان اور دیگر فیکلٹی کی کوشیشیں شامل تھیں ـجاری کردہ ڈاکٹر محمد انور انچارج میڈیا سیل