شیرگڑھ (مانند نیوز) شیرگڑھ مین مالاکنڈ شاہراہ جلالہ برے شاہ کے مقام پر دو فلائنگ کوچ، فلائنگ کوچ بکسہ نمبر LES2577 جسے ڈرائیور منصور خان ولد نواس خان ساکن شیرگڑھ اور فلائنگ کوچ نمبر LES 52399 جسے محمد دین ولد سلیم ساکن بٹ خیلہ مالاکنڈ چلا رہے تھے ایک دوسرے سے آگے جانے کی کوشش میں دو موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل ڈالا جس سے ایک بھائی موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ دونوں ڈرائیورز کی غفلت لاپرواہی بے احتیاطی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیا جانبحق نوجوان کی شناخت احسان اللہ ولد عزیزاللّٰہ ساکن خٹ کلے شیرگڑھ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی عبیداللہ ولد عزیزاللہ کو تشویش ناک حالت میں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پہلے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی اور بعد ازاں تشویش ناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بھائی صبح سویرے پاسپورٹ بنانے کیلئے پاسپورٹ آفس مردان جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے شیرگڑھ پولیس نے متوفی کے ماموں گل سید ولد امانی خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کردی ہے