شیرگڑھ(مانند نیوز) این اے 23 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار عاقب اسماعیل نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے پورے عالم اسلام کیلئے کھلا چیلنج ہے عالم اسلام کو اس سلسلے میں متفقہ اور جرات مندانہ قدم اٹھانا چاہیئے جماعت اسلامی مسلہ فلسطین کا حل عالم اسلام کے حکمرانوں کی طرف سیبلا تاخیر اعلان جھاد سمجھتی ہے جماعت اسلامی عام انتخابات میں عوامی مسائل کے حل اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کے نظام کی نفاذ کیلئے حصہ لے رہی ہے جماعت اسلامی ہر وقت انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھا کیا گیا سلوک پارلیمانی روایت کے منافی طرز عمل ہے پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کے خلاف کیس کا اندراج بے انصافی اور غیر جمہوری فعل ہے وہ منگل کے روز بائیزئی پریس کلب شیرگڑھ میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر جماعت اسلامی شیرگڑھ کے امیر فضل اللہ اور ویلج 1 کے امیر حاجی قاسم شاہ اور جمات اسلامی و جے آئی یوتھ کے مقامی قائدین کارکنان بڑی تعداد میں ان کے ہمراہ موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک لاتعداد مسائل سے دوچار ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہیں بجلی کی اور بلنگ کمر توڑ مہنگائی نے قوم کو جینے کا قابل نہیں چھوڑی ان حالات میں جماعت اسلامی اس ملک میں امید کی آخری کرن ہے جماعت اسلامی کا کردار بے داغ ہے اور جماعت کا دامن صاف ہے جماعت اسلامی ہر مظلوم کی دل کی آواز بن چکی ہے اگر کل پی ٹی آئی کے بجائے ملک کی کوئی دوسری سیاسی جماعت ریاستی تشددکا نشانہ بنی ہوتی تو جماعت اسلامی اسی جماعت کے ساتھ دے گی جماعت اسلامی کسی پی ٹی آئی کے بی ٹیم نہیں بلکہ ہر مظلوم کی بی ٹیم ہے اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ جمہوری رویوں کی منافی بات ہے انہوں نے کہا کہ این اے 23 میں اگر چہ بہت لاتعداد مسائل ہیں جو فوری حل طلب ہیں لیکن دوسری طرف یہاں پر وسائل کی بھی کوئی کمی نہیں یہاں پر ٹوارزم کے بہت سارے مواقع موجود ہیں اگر اس پر سنجیدگی سے کام کیا گیا تو یہاں کے باشندوں کا کوئی مسلہ باقی نہیں رہے گا ہمارے ساتھ تخت بھائی کے آثار قدیمہ کی صورت میں ٹوارزم کا ایک اہم پوائنٹ موجود ہے اس پر ابھی تک کسی نے سنجیدہ کام نہیں کیا ہے۔