پشاور(مانند نیوز) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا وسم حیدر نے کہا کہ 22نومبرحقوق طلبہ کنونشن کے لیے صوبہ بھر سے پشاور میں لاکھوں طلبہ جمع کریں گے۔جامعات میں مالی بحران،جنسی ہراسانی منشیات کیخلاف طلبہ کو منظم کریں گے۔ان نے کہا کہ طلبہ یونین سے پابندی ہٹایاجائے تاکہ تعلیمی اداروں میں جاری مالی اور انتظامی کرپشن کا خاتمہ ہوجائے۔اسلامی جمعیت طلبہ جمہوریت کی نرسری ہے۔جس فارغ التحصیل طلبہ آج مختلف شعبوں میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔وہ گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کے زیراہتمام سوات سنگوٹہ میں منعقدہ تین روزہ”تربیہ”کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کے زیر اہتمام المرکزی اسلامی سوات سنگوٹہ میں تین روزہ تربیہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی طلبہ نے شرکت کی۔ تربیت گاہ میں کارکنوں کے ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔تربیت گاہ میں نمایاں سرگرمیاں درس، لیکچرز،اسرہ جات،سٹڈی سرکل، ایک شام سابق ناظمین کے نام،سیر وتفریح تھی تربیہ سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان سید بختیار معانی،ڈائریکٹر پرورش سوات نعیم اللہ،مفتی اکبر علی،ڈاکٹرعبیداللہ،انجینئر یعقوب الرحمن،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ حافظ حنیف اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ تربیت گاہ کے اختتام پر شرکاء نے تفریحی مقامات کی سیر بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے