بٹ خیلہ ( مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ اور سرگرم کارکن اکرام خان آف تھانہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال سے وہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہے انہوں نے پارٹی کے لیے کسی قسم کی مالی جانی قربانی سے دریغ نہیں کیا، مگر مقامی قیادت کی رویہ اورمیرٹ کے برعکس اقدامات کی وجہ سے وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں اور ساتھیوں کے مشاورت سے ائندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا ایف آئی آر درج نہیں اورنہ پر ان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ ہے اور اپنے مرضی سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں