کوہاٹ(مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی جانب سے کوہاٹ کے دور دراز علاقے شکر درہ میں کاروائیاں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراسد قاسم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرالف خان اور فوڈ سیفٹی آفیسر محمد وقاص فردوس نے کوہاٹ کے دور دراز علاقے شکردرہ میں مختلف خوراکی اشیاء کی انسپیکشن کی۔دکانداروں کو بہتری کے نوٹس دئیے گئے اور ان کو ہدایات جاری کر دی گئیں جبکہ ایک بیکری کو صفائی کے انتہائی ناقص صورتحال کی وجہ سے اور ایک کریانہ سٹور کو ممنوعہ سپاری کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا۔