پشاور (مانند نیوز )خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاور، خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور اور رحمان میڈیکل کالج پشاور کے اشتراک سے پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی کی 18ویں دو سالہ کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی۔ کانفرنس کااختتامی سیشن کے ایم یو کے ڈاکٹر حفیظ اللہ آڈیٹوریم میں منعقد ہواجس کی مہمان خصوصی کے ایم یو کی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ نازلی تھیں۔واضح رہے کہ پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی کی ملک گیر کانفرنس ہر دوسال بعد ملک کے مختلف شہروں میں منعقدہوتی ہے۔اس سال یہ کانفرنس خیبر میڈیکل یونیورسٹی، خیبر گرلز میڈیکل کالج اور رحمان میڈیکل کالج میں مشترکہ طورپر منعقد ہوئی، کانفرنس میں پاکستان بھر سے 500 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔کانفرنس میں تیرہ قومی اور بین الاقوامی فزیالوجسٹ ماہرین نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس کی ایک اور اہم بات فیکلٹی، پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ طلباء کی طرف سے 80 سے زیادہ تحقیقی مقالوں کا پیش کیاجاناتھا۔کانفرنس میں جونیئرز شرکاء کی جانب سے 30 سے زیادہ پوسٹرز اور ماڈلز بطور خاص پیش کیئے گئے۔ ان تقریبات میں پہلی 3 پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ 250 سے زائد اسکالرز اور فیکلٹی ممبران کو ہینڈ آن تکنیک کے حوالے سے 12 پری کانفرنس ورکشاپس کے ذریعے تربیت فراہم کی گئی۔اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کے ایم یو کی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ نازلی نے اس شاندار کانفرنس کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کی تعریف کی اور توقع ظاہر کی مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے کہ اکہ ملک بھر سے پانچ سو سے ذائد فزیالوجسٹس کا تین دن ایک چھت تلے جمع ہونے سے طب کے اس اہم شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔آخر میں کانفرنس کے چیف آرگنائزر اور ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس ڈاکٹر عنایت شاہ نے شرکاء بالخصوص دوردراز سے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ اداکرنے کے علاوہ اس سال نومبر میں آئی بی ایم ایس کے زیر اہتمام بی میڈ کان2023 کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے