دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں ناقص صفائی اور کم وزن پر کئی مچھلی فروشان کو نقد جرمانہ کیاگیا۔ڈپٹی کمشنردیر بالا عرفان علی کے ہدایات کی روشنی میں نائب تحصیلدار ھیڈ کوارٹرعمران خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر کے ٹیم کے ہمراہ دیر شہر میں مختلف فیش پوائنٹس چیک کیے۔ انہوں نے ناقص صفائی اور کم وزن پر متعدد مچھلی فروشان کو نقد جرمانہ کیا اور ان کو آئندہ کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرامد نہ کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری رہیگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے لواری ٹنل سائیڈ پر پٹرول/ڈیزل پمپس کا معائنہ کیا اور ان کے گیج چیک کی جو ٹھیک پائے گئے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے زیر نگرانی فوڈ انسپکٹر اکرام حسین اور فوڈ سپر وائزر امان خان نے تحصیل براول بازار میں مختلف دکانداروں جس میں جنرل سٹورز،قصائی فروش،مرغی فروشان،بیکرز شاپس اور تندور وغیرہ چیک کیے۔ انہوں نے زیادہ قیمتیں وصول کرنے اور صفائی کے ناقص صورتحال،سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوڈایکٹ کے تحت کارروائی کی اور تمام ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اشیائے خوردونوش مناسب ریٹ پر عوام کو فروخت کریں اور ان کو شکایت کا موقع نہ دے۔