لوئر چترال (مانند نیوز)لوئر چترال میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور گرافکس ڈیزائننگ پر سات روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع چترال کے نوجوانوں کے لیے دو ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور گرافکس ڈیزائننگ پر منعقدہ تربیتی پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ تربیت کے لئے اپنے تجربے اور اہمیت کا اظہار کیا۔ اور ساتھ ہی نوجوانوں کے لیے اس قسم کی سرگرمیوں کو سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریننگ پروگرامز کو علاقے کی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ اور نوجوانوں کو ٹریننگ پروگرامز سے فائدہ اٹھا کر معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے تقریب کے اخر میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں ادارے کی طرف سے اسناد بھی تقسیم کیں۔