غزہ(مانند نیوز ڈیسک) غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے جواب میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی طیاروں پر 2 میزائل داغے، جبکہ غزہ پر رات بھر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیل نے رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں اور فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گزشتہ رات غزہ میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں حماس کے 80 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،علاوہ ازیں رات بھر اسرائیلی بمباری کے بعد حماس نے اسرائیلی شہر سدیروت پر راکٹ حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک عمارت پر براہ راست راکٹ ٹکرایا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔دوسری جانب غزہ کے کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں بدلنے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 3 لاکھ فوجی غزہ کی سرحد کے قریب پہنچا دئیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس تبدیلی چاہتی ہے، اسے تبدیلی ملے گی۔علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے۔حماس کے مطابق غزہ پر رات بھر کے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اسرائیل نے رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں اور فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گزشتہ رات غزہ میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں صبح حماس کے 80ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔